پنجاب میں بین الاقوامی اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف، تین گرفتار
چنڈی گڑھ، 15 اکتوبر (ہ س)۔ امرتسر پولیس کمشنریٹ نے پاکستان سے منسلک اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے ایک منظم ماڈیو ل کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے دس جدید پستول اور 500 گرام افیون برآمد ہوئی۔ پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یاد
پنجاب میں بین الاقوامی اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف، تین گرفتار


چنڈی گڑھ، 15 اکتوبر (ہ س)۔

امرتسر پولیس کمشنریٹ نے پاکستان سے منسلک اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے ایک منظم ماڈیو ل کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے دس جدید پستول اور 500 گرام افیون برآمد ہوئی۔

پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے بدھ کو بتایا کہ فیض پورہ، امرتسر کے رہنے والے راجن عرف ساگر (28)، فاضلکا کے ٹلی والا کے رہنے والے سریندر سنگھ عرف پالی (24) اور چیمہ کلا، ترن تارن کے رہنے والے جگجیت سنگھ (25) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے چار نائن ایم ایم گلوک پستول اور چھ 30 بور پستول برآمد ہوئے۔ ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار مجرمان بین الاضلاع اسمگلنگ ریکیٹ چلا رہے تھے اور ان کا تعلق پاکستان میں مقیم ہینڈلر سے تھا۔ برآمد ہونے والا اسلحہ پنجاب میں غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے گینگسٹرز اور جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیا جانا تھا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لیے کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

کمشنر آف پولیس (سی پی) امرتسر گرپریت سنگھ بھولر نے بتایا کہ راجن عرف ساگر کو ابتدائی طور پر 30 بور کی پستول اور کافی مقدار میں افیون کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی پوچھ گچھ سے پورے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ بعد میں تفتیش کے نتیجے میں سریندر سنگھ کی گرفتاری عمل میں آئی، جس کے قبضے سے 3.30 بور کے تین پستول اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ مزید تفتیش کے نتیجے میں جگجیت سنگھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جس سے تین نائن ایم ایم گلوک پستول اور دو .30 بور کے پستول برآمد ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande