نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی ٹیم پر اتوار (12 اکتوبر) کو وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر اس کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے بھارت کا 330 رنز کا ہدف تین وکٹوں اور ایک اوور باقی رہ کر حاصل کر لیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹائم الاو¿نس کے حساب سے ہندوستان ایک اوور پیچھے ہے۔ جس کے بعد ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے مچل پریرا نے جرمانہ عائد کیا۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت، کھلاڑیوں پر ان کی ٹیم کے مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے جرم تسلیم کیا، اور کسی رسمی سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ الزام آن فیلڈ امپائر سو ریڈفرن اور نیمالی پریرا، تھرڈ امپائر کم کاٹن اور چوتھے امپائر جیکولین ولیمز نے لگایا۔
ہندوستان نیوز/ سنیل دوبے/ سنیل نگم
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan