ہندوستان اور سعودی عرب کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضا مند
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س) ۔ ہندوستان اور سعودی عرب نے کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے اس شعبے میں پائیدار اور باہمی طور پر فا
ہندوستان اور سعودی عرب کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضا مند


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س) ۔

ہندوستان اور سعودی عرب نے کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے اس شعبے میں پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

کیمیکل اور فرٹیلائزر کی مرکزی وزارت نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کی وزارت صنعت و معدنیات کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کی صدارت سعودی عرب کے نائب وزیر صنعت و معدنیات خلیل بن ابراہیم بن سلامہ اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی مرکزی سیکرٹری نویدیتا شکلا ورما نے کی۔ وزارت کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس شعبے میں تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی ترقی میں تعاون پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2024-25 مالی سال میں 41.88 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے ، جس میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی حصہ داری 10 فیصد، یعنی 4.5 ارب امریکی ڈالر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande