شیئر بازار میں شروعاتی کارو بار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار میں مضبوط رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات سبقت کے ساتھ ہوئی تھی۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ حالانکہ پہلے 15 منٹ کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے دونوں انڈیکس میں معمولی کمی واقع ہوگئی۔ صبح 10 بجے تک، سینسیکس 0.24 فیصد اور نفٹی 0.30 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شیئر مارکیٹ کے بڑے شہروں میں سے جیو فائنانشل، بجاج فنسرو، ایشین پینٹس، ایس بی آئی لائف انشورنس اور این ٹی پی سی کے شیئر 1.36 فیصد سے لیکر 1.11 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایکسس بینک، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹائٹن کمپنی کے شیئر 1.44 فیصد سے لیکر 0.45 فیصد تک گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,240 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,404 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جب کہ 836 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نسان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیروں میں سے 24 خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 6 کمپنیوں کے شیر گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 43 شیئر سبز نشان میں اور 7 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 167.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,197.25 پر کھلا۔ بازار کھلتے ہی خرید کی حمایت سے یہ انڈیکس پہلے 15 منٹ میں ہی چھلانگ لگا کر 82,412.47 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہوگئی، جس سے انڈیکس کی حرکت میں قدرے کمی آگئی۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان، سینسیکس صبح 10 بجے تک 196.11 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82,226.09 پوائنٹس پرکاروبار کررہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای نفٹی نے بھی آج 36.45 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,181.95 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے، انڈیکس مختصر وقت میں چھلانگ لگا کر 25,267.95 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے پہلے 15 منٹ کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا ہلکا سا دبا دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں بھی کمی آگئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے بعد نفٹی صبح 10 بجے کے بعد 75.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,221.05 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن منگل کو سینسیکس 297.07 پوائنٹ یعنی 0.36 فیصد کی کمی کے ساتھ 82,029.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے منگل کو 81.85 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,145.50 پوائنٹس پر ٹریڈنگ ختم کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن