کیپ ٹاون، 15 اکتوبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ نے منگل کو روانڈا کو 3-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔2010 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی پہلی ورلڈ کپ میں شرکت ہوگی۔ اس نے شاندار انداز میں فائنل راونڈ میں جگہ بنائی۔ جنوبی افریقہ گروپ سی میں سرفہرست رہا۔ نائجیریا نے بھی اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جس نے بینن کو 4-0 سے شکست دے کر جنوبی افریقہ کو آگے بڑھنے میں مدد دی۔
بینن کو فائنل راونڈ میں جانے کے لیے دو پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، لیکن نائجیریا کے خلاف زبردست شکست نے انھیں تیسری پوزیشن پر پہنچادیا۔ نائیجیریا اور بینن دونوں کے 17-17 پوائنٹس رہے، لیکن نائیجیریا بہتر گول فرق کی وجہ سے رنر اپ رہا۔ جنوبی افریقہ 18 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔
تھالانٹے ایمباتھا نے پانچویں منٹ میں گول کر کے جنوبی افریقہ کو میچ کے شروع میں برتری دلا دی۔ اوسون اپولس نے 21ویں منٹ میں دوسرا گول کیا جبکہ ایویڈنس میکگوپو نے 72ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مارچ میں معطل کھلاڑی کو کھلانےپر جنوبی افریقہ کو گزشتہ ماہ تین پوائنٹس دیے گئے تھے۔ تاہم اب وہ غلطی پیچھے چھوٹ چکی ہے اور ٹیم نے 14 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
اس دوران نائیجیریا کی جانب سے وکٹر اوسیمہین نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے پہلا گول تیسرے منٹ میں، دوسرا 37ویں منٹ میں اور تیسرا دوسرے ہاف کے شروع میں کیا۔ فرینک اونیکا نے آخری منٹ میں چوتھا گول کر کے اسے 4-0 کر دیا۔
اس دوران الجزائر نے بھی اپنی جگہ محفوظ کرلی۔ منگل کو اس نے یوگنڈا کو 2-1 سے شکست دی۔ محمد امورا نے دو پنالٹیز پر گول کرکے الجزائر کو فتح دلائی۔ امورا اب افریقی کوالیفائر میں 10 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔ اس جیت کے ساتھ الجزائر گروپ جی میں 25 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
لوکا زیدان (فرانسیسی فٹ بالر لیجنڈ زیڈان کے بیٹے) نے الجزائر کے لیے بطور گول کیپر ڈیبیو کیا، حالانکہ اسٹیون مک والا نے پہلے چھ منٹ میں ہی یوگنڈا کو برتری دلادی تھی۔اس جیت کے ساتھ، جنوبی افریقہ، نائیجیریا (ممکنہ پلے آف)، اور الجزائر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا مضبوط آغاز کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد