نریمن پوائنٹ میں پرہار پارٹی کی زمین الاٹمنٹ منسوخ
۔ بچو کڈو
کا حکومت پر انتقامی سیاست کا الزام
ممبئی
، 15 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر
اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سابق ریاستی وزیر اور پرہار جن شکتی پارٹی کے سربراہ بچو
کڈو کے لیے مختص کی گئی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے اسے بہار کے وزیر اعلیٰ
نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ
زمین ممبئی کے نریمن پوائنٹ پر یوگکشیما عمارت کے سامنے واقع ہے، جہاں پرہار پارٹی
اپنے دفتر کے قیام کی تیاریوں میں تھی۔
تفصیلات
کے مطابق ریاستی حکومت نے ماضی میں سیکریٹریٹ کے قریب یوگکشیما کے سامنے 900 مربع
فٹ زمین جنتا دل سیکولر پارٹی کو الاٹ کی تھی، جس میں سے 200 مربع فٹ جے ڈی یو کے
حصے میں آئی تھی، جب کہ باقی 700 مربع فٹ ایکناتھ شندے حکومت نے پرہار پارٹی کے لیے
مختص کی تھی۔ اب ریاستی کابینہ نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے پوری زمین جے ڈی یو کو
دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
بچو کڈو
نے اس حکومتی فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت کا رویہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کے برعکس ہے۔ 2019 کے اسمبلی
انتخابات میں پرہار پارٹی کے دو ارکان کامیاب ہوئے تھے اور کڈو ادھو ٹھاکرے کی قیادت
والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر رہے۔
شیو سینا
کی تقسیم کے بعد انہوں نے ایکناتھ شندے کی حمایت کی تھی، اور انہی دنوں انہیں یہ
زمین دی گئی تھی۔ تاہم لوک سبھا انتخابات کے بعد انہوں نے اپنا رخ بدل کر سوابھیمانی
شیتکاری تنظیم کے لیڈر راجو شیٹی کے ساتھ تیسرا محاذ قائم کیا اور مہایوتی اتحاد
کے خلاف الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی۔ موجودہ حالات میں بچو کڈو ریاستی حکومت کے
خلاف کسانوں اور معذوروں کے مسائل پر مسلسل احتجاجی موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے