درگاپورجنسی ذیادتی معاملہ : پانچ گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
کولکاتا، 15 اکتوبر (ہ س) مغربی بنگال کے درگاپور میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار پانچ ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک
درگاپور اجتماعی جنسی ذیادتی معاملہ


کولکاتا، 15 اکتوبر (ہ س) مغربی بنگال کے درگاپور میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار پانچ ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک افسر نے بدھ کی سہ پہر کو بتایا کہ ڈی این اے رپورٹ تفتیش کی سمت واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ رپورٹ سے پتہ چل جائے گا کہ اس واقعے میں کس کا براہ راست کردار تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی رات آٹھ بجے اپنے دوست کے ساتھ میڈیکل کالج سے نکلنے والی طالبہ کے ساتھ اس کے دوست سمیت پانچ نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ اس معاملے میں اب تک پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اور ان سبھی کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے۔

پولیس کمشنر سنیل کمار چودھری نے کہا کہ تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور قصورواروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

دریں اثنا، متاثرہ کی حالت میں بہتری کی اطلاع ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔

دریں اثنا، متاثرہ کے والد نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے ساتھ وہ باہر گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande