او بی سی ریزرویشن کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ضروری: سابق وزیر دھننجے منڈے
بیڑ ، 15 اکتوبر(ہ س)۔ او بی سی برادری کے سرکردہ لیڈر اور سابق وزیر دھننجے منڈے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 اکتوبر (جمعہ) کو بیڑ شہر میں منعقد ہونے والی ''مہا یلغار سبھا'' میں شرکت کریں گے۔ یہ سبھا سمتا پریشد کے بانی اور سی
او بی سی ریزرویشن کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ضروری: سابق وزیر دھننجے منڈے


بیڑ

، 15 اکتوبر(ہ س)۔ او بی سی برادری کے سرکردہ لیڈر اور سابق وزیر

دھننجے منڈے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 اکتوبر (جمعہ) کو بیڑ شہر میں منعقد ہونے

والی 'مہا یلغار سبھا' میں شرکت کریں گے۔ یہ سبھا سمتا پریشد کے بانی اور سینئر وزیر

چھگن بھجبل کی قیادت میں ہونے والی ہے۔

منڈے نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈوکیٹ سبھاش راوت نے انہیں پرلی میں ملاقات

کے دوران باضابطہ دعوت دی، جب کہ چھگن بھجبل نے فون پر ان سے رابطہ کر کے اس

پروگرام میں شرکت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعوت قبول کرتے ہوئے او بی

سی اتحاد اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے۔

منڈے نے

یاد دلایا کہ وہ کئی برسوں سے مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ ساتھ بنجارہ، دھنگر اور

مسلم برادری کے ریزرویشن کے مسائل کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے میں

نے دوسری برادریوں کے لیے جدوجہد کی، ویسے ہی او بی سی ریزرویشن کے تحفظ کے لیے بھی

لڑوں گا۔

انہوں

نے کہا کہ وہ مہا یلغار سبھا میں او بی سی طبقے کے حقوق پر اپنا مؤقف تفصیل سے پیش

کریں گے۔ دھننجے منڈے نے مزید کہا، ’’ہم کسی کے مخالف نہیں، مگر یہ ہمارا حق ہے کہ

ہمیں کسی کی پلیٹ سے کچھ نہ چھینا جائے۔‘‘ اس موقع پر مختلف مقامی عہدیداران بھی

موجود تھے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande