کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے
کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے لزبن، 15 اکتوبر (ہ س)۔ پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ رونالڈو نے بدھ کو ہنگری کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو گول کر کے
پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو


کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے

لزبن، 15 اکتوبر (ہ س)۔ پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ رونالڈو نے بدھ کو ہنگری کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو گول کر کے تاریخ رقم کی۔ 40 سالہ رونالڈو اب اپنے 40 ویں اور 41 ویں گول کے ساتھ گوئٹے مالا کے سابق بین الاقوامی کارلوس روئز (39 گول) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح رونالڈو نے 22ویں منٹ میں نیلسن سیمیڈو کے کراس سے شاندار فنش کرکے پرتگال کے لیے برابری کی اور پھر ہاف ٹائم سے قبل نونو مینڈس کے پاس پر گول کرتے ہوئےٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی۔

ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے ٹاپ تین کھلاڑی:

1. کرسٹیانو رونالڈو (پرتگال) 41 گول

2. کارلوس روئز (گوئٹے مالا) 39 گول

3. لیونل میسی (ارجنٹینا) 36 گول

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande