رانچی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز کہا کہ جھارکھنڈ کے 16 اضلاع میں جمعرات اور جمعہ سے جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ کے مطابق، جن اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہے گا، ان میں وسطی اضلاع رانچی، رام گڑھ، کھونٹی، ہزاری باغ، بوکارو، گملا، دھنباد، کوڈرما اور لوہردگا کے ساتھ ساتھ مغربی اضلاع گڑھوا، پلامو، چترا اور لاتیہار شامل ہیں۔
محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ 18 اکتوبر کو موسم صاف رہے گا۔ اس کے بعد 19 اور 20 اکتوبر کو ریاست کے کئی اضلاع میں پھر سے مطلع ابر آلود رہنے کی امید ہے۔ تاہم اس دوران موسم خشک رہے گا اور بارش کا امکان نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ نے آئندہ پانچدس دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چائباسا میں 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت لاتیہار میں 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے شام تک موسم صاف رہا۔ صبح کے وقت ہلکی سردی تھی لیکن دوپہر کو دھوپ سخت ہو گئی۔رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس، جمشید پور میں 33.8 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں 31.6 ڈگری، بوکارو میں 32.1 ڈگری اور چائباسا میں 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد