وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھارت رتن، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھارت رتن، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا بھوپال، 15 اکتوبر (ہ س)۔ہندوستان کے سابق صدر، میزائل مین، اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا آج بدھ (15 اکتوبر) یوم پیدا
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھارت رتن، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھارت رتن، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

بھوپال، 15 اکتوبر (ہ س)۔ہندوستان کے سابق صدر، میزائل مین، اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا آج بدھ (15 اکتوبر) یوم پیدائش ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کو عالمی یوم طلبہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے انہیں یاد کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا، ’’میں عظیم سائنسداں، سابق صدر جمہوریہ، بھارت رتن ایوارڈ یافتہ،’میزائل مین‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہندوستان کو خود انحصار اور مضبوط بنانے کا خواب دیکھا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

 rajesh pande