ممبئی ایئرپورٹ پر 5.45 کروڑ مالیت کی چرس برآمد، کولمبو کا جوڑا گرفتار
ممبئی ، 15 اکتوبر(ہ س)۔ ممبئی کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے منگل کی شب ایک کامیاب کارروائی میں کولمبو سے آنے والے ایک جوڑے کو 5.45 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کی شناخت محمد س
ممبئی ایئرپورٹ  پر 5.45 کروڑ مالیت کی چرس برآمد، کولمبو کا جوڑا گرفتار


ممبئی

، 15 اکتوبر(ہ س)۔

ممبئی کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے منگل کی شب ایک کامیاب

کارروائی میں کولمبو سے آنے والے ایک جوڑے کو 5.45 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کے

ساتھ گرفتار کر لیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کی شناخت محمد سعود صدیقی

(عمر 29 سال) اور ان کی اہلیہ ثنا صدیقی (عمر 27 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

خفیہ

اطلاع ملنے پر، کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر خصوصی نگرانی شروع کی تھی۔ کولمبو سے

پرواز کے ذریعے پہنچنے والے جوڑے کو روک کر جب ان کے بیگز کی تلاشی لی گئی تو

تین ایئر ٹائٹ پیکٹس برآمد ہوئے۔ ان پیکٹس میں 5 کلوگرام ہائیڈروپونک چرس پائی گئی،

جو کہ بھانگ کی ایک قیمتی اور اعلیٰ درجے کی قسم ہے۔

ابتدائی

جانچ کے بعد، کسٹم ٹیم نے اس منشیات کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 5.45 کروڑ روپے بتائی۔

اس کے بعد دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک

سبسٹنسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بدھ کے

روز دونوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 28 اکتوبر تک

عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

کسٹم

حکام نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے، تاکہ اس بین الاقوامی

اسمگلنگ چین کے دیگر ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande