سی بی آئی نے جموں میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں ضلع میں محکمہ ریونیو کے ایک پٹواری کو 20،000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت نریندر شرما کے طور پر کی گئی ہے جو جموں ضلع کی بھلوال تحصیل میں پٹواری کے طور
پتواری


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں ضلع میں محکمہ ریونیو کے ایک پٹواری کو 20،000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت نریندر شرما کے طور پر کی گئی ہے جو جموں ضلع کی بھلوال تحصیل میں پٹواری کے طور پر تعینات تھا۔

سی بی آئی کے مطابق، یہ کارروائی 14 اکتوبر کو درج شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ملزم پٹواری نے ریونیو ریکارڈ (فرد) جاری کرنے کے لیے 20،000 روپے کی رشوت مانگی۔ شکایت کی جانچ کے بعد سی بی آئی نے ملزم کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایجنسی نے اس کے بعد ملزم کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی۔

سی بی آئی نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande