نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) گوہاٹی دفتر کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور ریجنل آفیسر مسنم رتن کمار سنگھ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ان کے ساتھ ایک پرائیویٹ کمپنی کے نمائندے ونود کمار جین کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سی بی آئی کے مطابق، ایجنسی نے 14 اکتوبر کو ایک جال بچھا کر دونوں کو 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آسام میں ڈیمو سے موران بائی پاس تک نیشنل ہائی وے 37 کی چار لین کی تعمیر کے لیے وقت میں توسیع اور تکمیلی سرٹیفکیٹ کے لیے یہ رشوت طلب کی گئی تھی۔ سی بی آئی نے ملزمین کے سات مقامات پر چھاپے مارے اور 2.62 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ افسران اور ان کے اہل خانہ ملک کے مختلف حصوں میں 9 اراضی پارسل اور 20 فلیٹس کے مالک ہیں۔ کئی مہنگی گاڑیوں کے کاغذات بھی برآمد ہوئے۔ سی بی آئی ابھی بھی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دونوں ملزمان کو آج گوہاٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan