بی جے پی نے بڈگام، نگروٹہ اسمبلی نشست کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا
بی جے پی نے بڈگام، نگروٹہ اسمبلی نشست کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا جموں، 15 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ نگروٹہ حلقہ کے لیے دیویانی رانا اور بڈگام حلقہ کے لیے آغا
Bjp


بی جے پی نے بڈگام، نگروٹہ اسمبلی نشست کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

جموں، 15 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ نگروٹہ حلقہ کے لیے دیویانی رانا اور بڈگام حلقہ کے لیے آغا سید محسن کو پارٹی کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ نام آج نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے جاری سرکاری اعلامیے کے ذریعے شائع کیے گئے۔ دیویانی رانا مرحوم دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی ہیں، جو قبل ازیں نگروٹہ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر چکے تھے، جبکہ آغا سید محسن بڈگام کے سینئر بی جے پی رہنما اور مضبوط سیاسی شخصیت کے حامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande