سرینگر، 15 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو دیویانی رانا اور آغا سید محسن کو جموں و کشمیر میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے بالترتیب نگروٹا اور بڈگام حلقوں کے امیدواروں کے طور پر دیوانی رانا اور آغا سید محسن کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ دیویانی بی جے پی کے ایک سرکردہ رہنما اور نگروٹا کے سابق ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی ہیں، جن کا طویل علالت کے بعد اکتوبر 2024 میں انتقال ہو گیا تھا۔ آغا سید محسن بڈگام میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے مقامی رہنما ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir