سکما/ رائے پور، 15 اکتوبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں بدھ کے روز 27 نکسلائیٹس جن پر 50 لاکھ روپے کا انعام تھا، نے پولیس حکام کے سامنے خودسپردگی کی۔
سکما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، تمام ہتھیار ڈالنے والے نکسلی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان میں پی ایل جی اے بٹالین نمبر 1 میں سرگرم دو کٹر ماؤنواز، ایک سی وائی سی ایم ممبر، 15 پارٹی ممبران، اور 11 دیگر سرگرم نکسلائٹس شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی