سکما/ رائے پور، 15 اکتوبر (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے پولیس افسران کے سامنے 50 لاکھ روپے کے انعامی 27 نکسلیوں نے خودسپردگی کر دی ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں میں سے ایک پر 10 لاکھ روپے، تین پر 8 لاکھ روپے، ایک پر 3 لاکھ روپے، دو پر دو لاکھ روپے اور نو نکسلیوں پر ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے مالیت کے نکسلیوں نے مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو سکما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، تمام ہتھیار ڈالنے والے نکسلائیٹ کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 2 کٹر نکسلائیٹس بھی شامل ہیں۔ 27 نکسلیوں میں 10 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔
نکسلیوں نے سکما کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرن چوان، ڈی آئی جی آفس سکما سیکنڈ کمانڈ آفیسر سریش سنگھ پائل، 203 کوبرا بٹالین سیکنڈ کمانڈ آفیسر گورو کمار، سی آر پی ایف 131 بٹالین سیکنڈ کمانڈ آفیسر امیت پرکاش، سی آر پی ایف 217 ویں بٹالین سیکنڈ کمانڈ آفیسر ویندر کمار،نکسل آپریشن سکما ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت شاہ، نکسل آپریشنز سکما کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش راترے، انسپکٹر جگدیش پانڈا 216 بٹالین سی آر پی ایف اور پی سی راجیش کمار اترا ایس ٹی ایف سکما کے سامنے خود سپردگی کی ۔ ان سبھی نے چھتیس گڑھ حکومت کی نکسلی ہتھیار ڈالنے اور بحالی کی پالیسی-2025 اور نیاد نیلنار (آو¿ گاو¿ں کی طرف چلتے ہیں) اسکیم سے متاثر ہو کر خود سپردگی کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ