جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے مہنار اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے مہنار اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیاپٹنہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے منگل کے روز بہار کے ویشالی ضلع کے مہنار اسمبلی حلقہ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی ا
جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے مہنار اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا


جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے مہنار اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیاپٹنہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے منگل کے روز بہار کے ویشالی ضلع کے مہنار اسمبلی حلقہ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ مرکزی وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر، حکومت ہند کے وزیر مملکت کیدار پرساد گپتا، وزیر شرون کمار، قانون ساز کونسلر سنجے سنگھ، ارشاد اللہ کے علاوہ این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے امیش سنگھ کشواہا کی نامزدگی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی۔ ترقی یافتہ بہار، ترقی یافتہ مہنار کے عہد کے ساتھ این ڈی اے کارکنوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹوں کے ساتھ این ڈی اے کے لیے مہنار سیٹ حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ جس جذبہ خدمت، عزم اور لگن کے ساتھ نتیش کمار نے بہار کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، اسی جذبے کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی نئے مہنار کی تعمیر کے لیے وقف کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قائد کی قابل رہنمائی اور مہنار کے عوام کے آشیرواد سے وہ اس گرانقدر ذمہ داری کو پوری لگن، ایمانداری اور جوش و جذبے کے ساتھ نبھائیں گے۔امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ 14 نومبر کو مہنار اور بہار میں این ڈی اے کی فتح ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی دور اندیش قیادت میں، بہار ایک تبدیلی سے گزر رہا ہے، اور آئندہ پانچ سال مہنار اور پورے بہار کے لیے سنہرہ دور ثابت ہوں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande