سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول مقابلوں کا اہتمام
سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول مقابلوں کا اہتمام علی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول ادبی و ثقافتی سرگرمیا
انجینئر نسیم سینئر سیکنڈری اسکول


سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول مقابلوں کا اہتمام

علی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول ادبی و ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ اسکول آڈیٹوریم میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر نسیم احمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جدید تعلیم، عقلیت پسندی اور خدمت خلق جیسے سر سید کے عظیم نظریات کو اپنانے کی تلقین کی۔

مہمانان اعزازی پروفیسر قدسیہ تحسین اور پروفیسر جہانگیر وارثی نے سر سید کے مشن، علمی بیداری اور سماجی اصلاح کو ہمیشہ پیش نظر رکھنے پر زور دیا اور طلبہ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔ اس سے قبل تقریب کا آغاز قائم مقام پرنسپل مسٹر صباح الدین کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے سر سید کے نظریات و افکار کی اہمیت اور عصر حاضر میں ان کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ نائب پرنسپل محمد جاوید خان نے طلبہ کو ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں سرگرم حصہ لینے کی ترغیب دی۔

پروگرام کے منتظم مسٹر اشہد جمال نے یادگاری نشان پیش کیے۔ دن بھر مختلف ادبی مقابلے منعقد ہوئے جن میں ’اکیسویں صدی میں سر سید کے نظریات کی معنویت‘ کے موضوع پر تقریری مقابلہ، سر سید اور علی گڑھ تحریک سے متعلق کوئز، اور انگریزی، ہندی، اور اردو میں مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ اے ایم یو کے مختلف اسکولوں سے طلبہ نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ اختتامی سیشن میں پروگرام کوآرڈینیٹر مسٹر غفران احمد نے اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande