کتھا واچک کی چوٹی کاٹنے اور تشدد کے معاملے کے مفرور مرکزی ملزم یوٹیوبر گگن یادیو پکڑا گیا
اٹاوہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں اٹاوہ ضلع کے بکیور تھانہ علاقے میں کتھاواچک کی چوٹی کاٹنے کے بعد پھوٹ پڑے تشدد کے معاملے میں مطلوب مرکزی ملزم یوٹیوبر گگن یادو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) شریش چندر نے منگل
YouTuber Gagan Yadav, accused in Kathavachak case, arrested


اٹاوہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں اٹاوہ ضلع کے بکیور تھانہ علاقے میں کتھاواچک کی چوٹی کاٹنے کے بعد پھوٹ پڑے تشدد کے معاملے میں مطلوب مرکزی ملزم یوٹیوبر گگن یادو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) شریش چندر نے منگل کو بتایا کہ پولیس ٹیم نے 26 جون کو بکیور تھانہ علاقہ کے تحت دادر پور گاوں میں پیش آئے تشدد کے اہم سازشی گگن یادو کو آج میرٹھ سے گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس پرتشدد واقعے کے سلسلے میں پہلے 19 فسادیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے۔ تیرہ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اس معاملے کا اہم سازشی گگن یادو تشدد کے بعد سے ہی مفرور تھا۔ اسے آج گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 26 جون کو بکیور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے دادر پور گاوں میں ایک کتھا واچک کی چوٹی کاٹنے کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو کے سیاسی تبصرہ کے بعد یوٹیوبر گگن یادو کے اکسانے پر دادرپور گاوں میں پرتشدد واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے پہلے ہی اس واقعہ میں ملوث 19 فسادیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande