امپھال، 14 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ایک کارروائی میں کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے ایک کارکن اور ایک مشتبہ کو گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک سرکاری بیان میں، منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ امپھال مغربی ضلع کے پٹسوئی پولیس اسٹیشن کے تحت پٹسوئی پارٹ 4 علاقے میں کی گئی ایک کارروائی میں، کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے ایک رکن، نورم تھیمبنگ (24) کو گرفتار کیا گیا، جو امپھال ویسٹ میں لوکر مای لیکائی کا رہائشی ہے۔ ایک الگ کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے لیشنگتھم سورچندرا سنگھ (48) کو ضلع ٹینگنوپال کے ایل منو-کوئیجام علاقے سے وصولی کے الزام میں گرفتار کیا۔ ایک جپسی، دو موبائل فونز اور وصولی کی دستاویزات پر مشتمل رسید بک برآمد ہوئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی