ٹاٹا آٹو کمپ، بھارت منڈپم میں ریلوے مصنوعات کی نمائش کرے گا
میک ان انڈیا کو تقویت دینے کی حکمتِ عملی پر عمل ممبئی ، 14 اکتوبر(ہ س) ٹاٹا آٹو کمپ سسٹمز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والی انٹرنیشنل ریلوے ایکوپمنٹ ایکزیبیشن میں ریلوے کے لیے اپ
TATA AUTO COMP TO UNVEIL INNOVATIVE RAILWAY SOLUTIONS


میک ان

انڈیا کو تقویت دینے کی حکمتِ عملی پر عمل

ممبئی ،

14 اکتوبر(ہ س)

ٹاٹا

آٹو کمپ سسٹمز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والی

انٹرنیشنل ریلوے ایکوپمنٹ ایکزیبیشن میں ریلوے کے لیے اپنی نئی اور جدید مصنوعات کی

وسیع رینج پیش کرے گا۔ نمائش کا مرکزی تھیم ریلوے کے مستقبل کی تشکیل

ہوگا، جس کے تحت کمپنی اپنی تکنیکی اختراعات، شراکت داریوں اور مقامی حلوں کی

نمائندگی کرے گی۔

کمپنی

کے وائس چیئرمین اروند گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے نظام اس وقت بڑے پیمانے پر

جدیدیت کے عمل سے گزر رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور

مسافروں کی سہولت پر توجہ نے ریلوے کے میدان میں کام کرنے والوں کے لیے زبردست

امکانات پیدا کیے ہیں۔

منیجنگ

ڈائریکٹر و سی ای او منوج کولہٹکر نے کہا کہ بھارتی ریلوے طویل عرصے سے درآمد شدہ

ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی رہی ہے۔ تاہم کمپنی کا مقصد اس ٹیکنالوجی کو ہندوستان کے

اندر مقامی طور پر تیار کرنا اور پائیدار حل پیش کرنا ہے۔ ان کے مطابق، ہم

اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی تکنیکی مہارت کو ٹاٹا آٹو کمپ کے مینوفیکچرنگ

ماہرین کے ساتھ ملا کر ایسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو کم لاگت، اعلیٰ معیار اور

ماحول دوست ہوں۔

انہوں

نے مزید بتایا کہ اس اشتراک سے ریلوے کے اہم پرزوں کی اندرونِ ملک پیداوار کو فروغ

حاصل ہوگا، جس سے حکومت کے ’میک ان انڈیا‘ اور ’آتمانربھر بھارت‘ پروگراموں کو تقویت

ملے گی اور ہندوستان کو عالمی سطح پر ریلوے ٹیکنالوجی کے میدان میں خودکفیل بنانے

میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande