حیدرآباد, 14 ۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ سعید آباد جوینل ہوم (بچوں کی جیل)میں آج ایک گھنائونا واقعہ سامنے آیا جس میں وہاں کے سیکوریٹی اسٹاف نے 13 سالہ کمسن کا مبینہ طورپرجنسی استحصال کیا۔ یہ واقعہ کا پتہ اس وقت لگا جب کمسن لڑکا دسہرہ تہوارکے لئے رخصت پراپنے ماں باپ کے مکان گیا ہواتھا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ملزم جوسعیدآباد جوینل ہوم فاربوائزکا اسٹاف گارڈ ہے اور وہ آؤٹ سورسنگ ملازم ہے اس نے گزشتہ چند ماہ سےجوینل ہوم میں موجود 13 سالہ کمسن نوجوان جس کا تعلق چادرگھاٹ سے ہے اور اسے جوینل ہوم میں ستمبر سال 2024 میں لایا گیاتھا کا مسلسل جنسی استحصال کرتارہا۔ دسہرہ میں اپنے مکان کو گیاہواتھا اوردوبارہ جوینل ہوم واپس لوٹنے سے وہ منع کررہا تھا جس پراس کے ماں باپ نے وجہ دریافت کی جس پر اس نے سارا واقعہ کا خلاصہ کیا۔ متاثرہ لڑکے کی ماں نے سعید آباد پولیس اسٹیشن جو جوینل ہوم سے متصل ہے میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوحراست میں لےلیااوراس کے خلاف پوکسوایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ متاثرہ کمسن نوجوان کے علاوہ دیگر تین نوجوانوں کوبھی پولیس سعید آباد نے حیدرآبادسٹی پولیس کے بھروسہ سنٹرمنتقل کرکے ان کا بیان قلمبند کیا۔ شبہ کیا جارہاہے کہ اسٹاف سیکوریٹی گارڈنے دیگر کمسن نوجوانوں کا بھی جنسی استحصال کیاہوگا اوراس معاملہ کی تحقیقات اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سعید آباد مسٹر ایس وینکٹ ریڈی کررہے ہیں۔ جوینل ویلفیرڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کی جاسکے۔ہندوسھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق