نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثہ، بس ڈرائیور زخمی
نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثہ، بس ڈرائیور زخمیحیدرآباد، 14 اکتوبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ ضلع کے شیٹاپالم جنکشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور ی
نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثہ، بس ڈرائیور زخمی


نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثہ، بس ڈرائیور زخمیحیدرآباد، 14 اکتوبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ ضلع کے شیٹاپالم جنکشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری اسکول بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں بس ڈرائیور بس کے کیبن میں پھنس گیا۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد اور راہگیر بڑے پیمانہ پرجائے حادثہ پہنچے اورزخمی ڈرائیور کو کافی جدوجہد کے بعد کیبن سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ ڈرائیور تقریبا نصف گھنٹہ تک کیبن میں پھنسا رہا۔ یہ بس شیٹاپالم علاقہ سے بچوں کو بس میں بٹھانے کے لئے جارہی تھی۔ حادثہ کے وقت بس میں بچوں کے نہ ہونے کے سبب کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کا سبب بننے والی گاڑیوں کووہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande