حالیہ بارش سے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں فصلوں کو شدید نقصان
حالیہ بارش سے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں فصلوں کو شدید نقصانحیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں حالیہ بارش کے سبب کئی مقامات پرفصلیں پانی میں ڈوب گئی اور مارکیٹ یارڈس میں رکھا اناج بھی گیلا ہوگیا۔ کئی علاقوں میں کپاس کی فصل مکمل طور
حالیہ بارش سے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں فصلوں کو شدید نقصان


حالیہ بارش سے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں فصلوں کو شدید نقصانحیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں حالیہ بارش کے سبب کئی مقامات پرفصلیں پانی میں ڈوب گئی اور مارکیٹ یارڈس میں رکھا اناج بھی گیلا ہوگیا۔ کئی علاقوں میں کپاس کی فصل مکمل طورپرمتاثر ہوئی ہے۔ کسانوں کی حالت اس وقت یوں لگ رہی ہے جیسے قدرت نے ان سے بدلہ لیا ہو۔ روزمرہ مشکلات کے باوجود محنت کرکے فصل اگانے والے کسان اب آنسو ہی بہارہے ہیں۔ بیج سے لے کر کیڑے مار ادویات اور یوریا کی کمی برداشت کرکے جو تھوڑی بہت فصل اگائی گئی تھی، وہ بارش کی نذرہوگئی۔ موسمی حالات اچانک بدلنے اورمسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کی محنت رائیگاں ہوگئی ہے۔ کسان مطالبہ کررہے ہیں کہ گیلا ہوا اناج حکومت خرید کربچائے تاکہ وہ اپنے نقصان سے کچھ حد تک بچ سکیں۔۔ ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande