این ایچ آر سی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) کے یوم تاسیس کی تقریبات میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب 16 اکتوبر کو یہاں وگیان بھون میں منعقد ہوگی۔ این ایچ آر سی کے مطابق این ایچ آر سی کے چ
Ram Nath Kovind will be chief guest at NHRC foundation day


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) کے یوم تاسیس کی تقریبات میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب 16 اکتوبر کو یہاں وگیان بھون میں منعقد ہوگی۔

این ایچ آر سی کے مطابق این ایچ آر سی کے چیئرمین جسٹس وی رام سبرامنیم اس موقع پر افتتاحی خطاب کریں گے۔ ان کے ساتھ کمیشن کے ممبران جسٹس ودیوت رنجن سارنگی، وجیا بھارتی سیانی، پریانک قانون گو،جنرل سکریٹری بھرت لال اور دیگر سینئرعہدیداران بھی موجود رہیں گے۔

تقریب کے بعد جیل کے قیدیوں کے انسانی حقوق پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں مختلف اجلاس میں جیل کے قیدیوں کے حقوق اور ان کے بہبود سے متعلق امور پر غور وخوض کیا جائے گا۔ ان سیشنوں میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، محققین، قانونی ماہرین، سول سوسائٹی کے اراکین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ دیگر کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اپنے 32 سالہ سفر میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے اب تک 2,981 ازخود نوٹس سمیت 23 لاکھ سے زائد معاملات کا ازالہ کیا ہے۔ کمیشن نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کے لیے کل 263 کروڑ روپے کی امداد کی سفارش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande