پروفیسر ایم جے وارثی کو کل ہند کانفرنس میں گورنر پنجاب کے بدست اعزاز سے نوازا گیا
علی گڑھ, 14 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ لسانیات اور لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کے صدر پروفیسر ایم جے وارثی کو پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی، لدھیانہ میں منعقدہ گیارہویں کل ہند کانفرنس برائے لسانیات و عوامی روایات (اے آئی سی ایل
پروفیسر وارثی


علی گڑھ, 14 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ لسانیات اور لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کے صدر پروفیسر ایم جے وارثی کو پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی، لدھیانہ میں منعقدہ گیارہویں کل ہند کانفرنس برائے لسانیات و عوامی روایات (اے آئی سی ایل ایف) کے دوران پنجاب کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریا کے بدست اعزاز سے نوازا گیا۔

پروفیسر وارثی نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ”قومی تعمیر میں لوک ورثہ، زبان اور تعلیم کا کردار، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے حوالہ سے‘ موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کیا، جس میں انہوں نے زبان، ثقافت اور تعلیم کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں ان عناصر کی اہمیت پر زور دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande