یواین جی اے میں ہندوستان کا پاکستان پر حملہ، بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا
نیویارک، 14 اکتوبر (ہ س)۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 80 ویں اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پاکستان پر بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت
Pakistan is grossly violating childrens rights: India


نیویارک، 14 اکتوبر (ہ س)۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 80 ویں اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پاکستان پر بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نشی کانت دوبے نے پاکستان کو اقوام متحدہ کے ”بچوں اور مسلح تنازعات“ (سی اے سی) کے ایجنڈے کی سنگین خلاف ورزی کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اپنی داخلی سرحدوں میں بچوں کے خلاف سنگین مظالم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان اور ہندوستان میں سرحد پار سے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے نے پاکستان کو ”خود کو آئینے میں دیکھنے“ کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے۔ اسے اس پلیٹ فارم پر وعظ دینا بند کر اپنی سرحدوں کے اندر بچوں کی حفاظت کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اسے اپنی سرحدوں کے اندر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بند کرنا چاہیے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے پیر کو اپنی تقریر میںکہا کہ اپنی سرحدوں کے اندر بچوں کے خلاف سنگین مظالم سے دنیا کی توجہ چھپانے اور اس کی توجہ ہٹانے کی پاکستان کی کوشش کی ہندوستان شدید مذمت کرتا ہے۔ اس سال کی سی اے سی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے ۔

نشی کانت دوبے کا یہ بیان ہندوستان کے اندرونی معاملات پر پاکستان کے حالیہ تبصروں کے جواب میں آیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے مبینہ طور پر افغانستان میں بچوں پر حملوں اوررواں سال مئی میںسرحدی گاوں پر گولہ باری کے لئے ہندوستان کو موردالزام ٹھہرایا تھا۔

ایم پی نے بین الاقوامی فورموں پر ہندوستان کے خلاف پاکستان کے بیانات کو انتہائی منافقانہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ یہ ملک چھوٹے بچوں، خواتین اور صحت کے کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے افغان سرحد کے قریب پاکستانی فوج کے فضائی حملوں میں افغان بچوں کے ہلاک یا شدید زخمی ہونے کے واقعات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

دوبے نے ’آپریشن سندور‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”آپریشن سندور کے دوران، ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو کیمپوں پر سوچ سمجھ کر حملے کیے اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔“

ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے دوبے نے بچوں کے حقوق کو تقویت دینے کے لئے ’چائلڈ ہیلپ لائن‘ قائم کرنے کی کوششوں اور بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کو سراہنے کے لیے رکن ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande