نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے ایوان میں میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنماوں نے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس) زمرے کے ملازمین کے مطالبات کو لے کر منگل کے روز ہنگامہ آرائی کی ۔
قائد حزب اختلاف انکش نارنگ کی قیادت میں آپ کونسلروں نے ایوان میں نعرے بازی کی اور ’ویتن (تنخواہ) چورو،گدی چھوڑو“ جیسے نعرے لگائے۔ نارنگ اور دیگر اے اے پی کونسلروں نے ڈی بی سی کے 5,200 ملازمین کے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کرنے کے لیے اپنے سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
ایوان میں تقریر کرتے ہوئے انکش نارنگ نے ایم سی ڈی پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن عوام کے ٹیکسوں سے چلتی ہے۔ ملازمین سڑکوں پر ہیں اور صفائی کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کو ہڑتال کی وارننگ دی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین مساوی تنخواہ، طبی چھٹی، کمائی ہوئی چھٹی اور موت کی صورت میں اہل خانہ کو نوکری جیسے بنیادی مطالبات کے لیے ہڑتال پر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد