واٹس ایپ کے ذریعے میٹرو ٹکٹنگ کا آغاز
ممبئی
، 14 اکتوبر(ہ س)۔ ممبئی میٹرو
ریل کارپوریشن (ایم ایم آر سی) نے میٹرو لائن 3 پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک
نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ٹکٹ اب واٹس ایپ کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے
ہیں۔ ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر اشونی بھیڈے نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں کے لیے جدید
اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔
اس نئی
سروس کے ذریعے مسافر بغیر کسی اضافی موبائل ایپ کے، براہ راست واٹس ایپ کے ذریعہ
ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ سروس حاصل کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ نمبر 16836 98730 91+ پر 'ہائے' بھیجنا
ہوگا یا پھر میٹرو اسٹیشنوں پر نصب کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
یہ سروس
ایک خودکار چیٹ انٹرفیس کے ذریعے کام کرتی ہے جو چند لمحوں میں کیو آر پر مبنی ٹکٹ
فراہم کرتی ہے، جسے مسافر اسٹیشن پر اسکین کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔ ایم ایم آر سی
کے مطابق، اس ڈیجیٹل سہولت سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ شہریوں کو کاؤنٹر پر
لائن میں لگنے کی زحمت سے بھی نجات ملے گی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے