کرناٹک میں پٹرول کی قیمتیں آندھرا پردیش کے مقابلے 9 روپے کی کمی، پٹرول پمپوں پرعوام کا ہجوم
کرناٹک میں پٹرول کی قیمتیں آندھرا پردیش کے مقابلے 9 روپے کی کمی، پٹرول پمپوں پرعوام کا ہجوم حیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔ اے پی کے چتورضلع کے وی کوٹ منڈل مستقرکاعلاقہ تین ریاستوں آندھراپردیش،کرناٹک اورتمل ناڈو کے سنگم پرواقع ہے۔ اس راستہ پرکچھ کلوم
اے پی سرحد پر پٹرول، ڈیزل کی کم قیمتیں۔ عوام کا ہجوم


کرناٹک میں پٹرول کی قیمتیں آندھرا پردیش کے مقابلے 9 روپے کی کمی، پٹرول پمپوں پرعوام کا ہجوم

حیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔

اے پی کے چتورضلع کے وی کوٹ منڈل مستقرکاعلاقہ تین ریاستوں آندھراپردیش،کرناٹک اورتمل ناڈو کے سنگم پرواقع ہے۔ اس راستہ پرکچھ کلومیٹرکا علاقہ کرناٹک کی حدود میں آتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں قریب ہی سات پٹرول پمپ موجودہیں۔ آندھراپردیش کے افرادہی نہیں بلکہ دیگرریاستوں سے آنے جانے والے ڈرائیوربھی انہی پمپوں سے ایندھن بھرواتے ہیں، کیونکہ کرناٹک میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت آندھراپردیش سے تقریباً9روپے اورڈیزل کی7روپے کم ہے۔یہ راستہ چینئی بنگلورو،کرشناگری، ہوسور، گوڈیاتم،ویلور،پلامنیرواورتروپتی جیسے شہروں کوجوڑتا ہے۔ مسلسل بین الریاستی ٹریفک کی وجہ سے یہاں کاروبارمیں تیزی سے اضافہ ہوہے۔ مقامی پٹرول پمپ مالکان کے مطابق، کم قیمتوں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہواہے اورڈرائیورخوشی سے یہاں ایندھن بھرواتے ہیں۔

بیشترمسافروی کوٹ میں رُک کر پٹرول یا ڈیزل فل ٹینک کرواتے ہیں اورپھراپنے سفرپرروانہ ہوتے ہیں۔یہ علاقہ خاص طورپرتمل ناڈو،کرناٹک اورآندھراپردیش کے درمیان سفر کرنے والوں کے لئے اہم پڑاؤبن چکاہے۔یہی وجہ ہے کہ جنوبی ہند کے کئی مسافراپنی روزمرہ یاطویل مسافت کی سفروں سے پہلے وی کوٹ کے قریب اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرواتے ہیں تاکہ کم قیمت کا فائدہ اٹھاسکیں۔یہی وجہ ہے کہ جنوبی ہند کے کئی مسافراپنی روزمرہ یاطویل مسافت کی سفروں سے پہلے وی کوٹ کے قریب اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرواتے ہیں تاکہ کم قیمت کافائدہ اٹھاسکیں۔ماہرین معاشیات اورمقامی حکام کے مطابق،سرحدی علاقوں میں اس طرح کے پٹرول اسٹیشن نہ صرف مسافروں کےلئے فائدہ مند ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ان سے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارملتاہے اورچھوٹے کاروباروں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے سبب اب بہت سے ڈرائیوروی کوٹ جیسے سستے ایندھن والے علاقوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ قیمت میں نمایاں فرق ہونے کی وجہ سے یہاں ایندھن بھروانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس سے پٹرول پمپ ہمیشہ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande