لداخ کے لیہہ میں 4.5 شدت کے زلزلے کا جھٹکے محسوس کیے گئے
لداخ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیہہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
ذرائع کے مطابق جھٹکے مختصر مگر واضح تھے، جنہیں شہر اور آس پاس کے متعدد علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے دوران گھروں اور دفاتر میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر کھلی جگہوں کی جانب دوڑ پڑے۔
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی معائنے کے مطابق کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق، صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کسی قسم کے نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر