ویمنس پولی ٹیکنک میں اے آئی پر لیکچر کا اہتمام
ویمنس پولی ٹیکنک میں اے آئی پر لیکچر کا اہتمام علی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ ویمنس پولی ٹیکنک نے ”سنگل بورڈ کمپیوٹرز کے ساتھ ایج اے آئی“ موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا، جس میں خاص طور پر ریزپبیری پی آئی بورڈز کے ذریعہ حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے
پروفیسر سلمی پالیٹکنک


ویمنس پولی ٹیکنک میں اے آئی پر لیکچر کا اہتمام

علی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ ویمنس پولی ٹیکنک نے ”سنگل بورڈ کمپیوٹرز کے ساتھ ایج اے آئی“ موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا، جس میں خاص طور پر ریزپبیری پی آئی بورڈز کے ذریعہ حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے میں ایج آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور مشین لرننگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

دو ماہرین، مسٹر ایثار احمد، ریسرچ فیلو، اسکول آف کمپیوٹر سائنس، یونیورسٹی آف برسٹل (برطانیہ)، اور مس منیبہ رحمان، ایم ٹیک (سال آخر)، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو نے اے آئی کے ذریعے امیج اور ویڈیو پروسیسنگ سے متعلق عملی معلومات فراہم کیں اور ریزپبیری پی آئی ہارڈویئر کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے اپنے استقبالیہ کلمات میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل ہنر سیکھنے پر خاص توجہ دیں۔ ڈپلوما انجینئرنگ، الیکٹرانکس، کمیونیکیشن، اور کمپیوٹر انجینئرنگ کی سال دوم و سوم کی طالبات نے اس سیشن سے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شاہنواز الدین اور شریک کنوینر ڈاکٹر شہباز حسین تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande