نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ عوامی شعبے کی کمپنی انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے ) نے رواں مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی جولائیسے ستمبر تک کی سہ ماہی میںآئی آر ای ڈی اے کا اسٹینڈ اسٹون خالص منافع سالانہ بنیاد پر 41 فیصد بڑھ کر 549 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال کی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں 388 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی رواں مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں 26 فیصد بڑھ کر 2,057 کروڑ روپے ہو گئی، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 1,630 کروڑ روپے تھی۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کے قرضے سالانہ بنیاد پر64,564 کروڑ روپے کے مقابلے میں 31 فیصد بڑھ کر84,477 کروڑ روپے ہو گئے۔ اسی طرح، قرض کی منظوری 145 فیصد بڑھ کر 21,408 کروڑروپے ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8,724 کروڑ روپے تھی۔ کمپنی کے قرض کی تقسیم 4,462 کروڑ روپے سے 81 فیصد بڑھ کر8,062 کروڑ روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ ، ستمبر تک کمپنی کے کل اثاثے 12,920 کروڑروپے تھے، جو ایک سال پہلے کے 9,336 کروڑ سے 38 فیصد زیادہ ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے موجودہ مالی سال 2025-26 کے لیے آئی آر ای ڈی اے لمیٹڈ کے دوسری سہ ماہی کے نتائج پر کہا کہ مضبوط پیشرفت کے ساتھ، ماحول کے لئے سازگار توانائی کی طرف ہندوستان کا سفر زبردست رفتار حاصل کر رہا ہے۔ جذبے اور مقصد کے ساتھ، آئی آر ای ڈی اے لمیٹڈ پائیدار ترقی اور خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے ، ہندوستان کے مستقبل کو روشن کر رہا ہے اور ہم سب کو ایک ہرا بھرا، روشن کل کی تعمیر کے لئے ترغیب دے رہا ہے۔
آئی آر ای ڈی اے کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر پردیپ کمار داس نے کہا، ”تمام سہ ماہیوں میں آئی آر ای ڈی اے کی مسلسل ترقی ہماری اسٹریٹجک توجہ اور عملدرآمد کی عمدگی کو واضح کرتی ہے۔ ہماری بڑھتا ہوا قرض کا کھاتہ اور مضبوط مالیاتی پوزیشن ہمارے شراکت داروں کی طرف سے ہم پر رکھے گئے اعتماد کا ثبوت ہے اور ہندوستان کے صاف توانائی کے ماحولیاتی نظام میں ایک کلیدی حوصلہ مند عنصر کے طور پرہمارے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد