نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی ٹیک کمپنی گوگل نے وشاکھاپٹنم میں ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) مرکز بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مرکز کے قیام کے لیے اگلے پانچ سالوں میں 15 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ امریکہ سے باہر کمپنی کا سب سے بڑا پروجیکٹ اور اے آئی مرکز ہوگا۔
گوگل کلاو¿ڈ کے سی ای او تھامس کورین نے منگل کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ’انڈیا اے آئی شکتی‘ ایونٹ میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کا نیا اے آئی سنٹر اے آئی انفراسٹرکچر، ڈیٹا سینٹر کی نئی صلاحیت، بڑے پاور ذرائع، اور توسیع شدہ آپٹیکل فائبر نیٹ ورکس کو مربوط کرے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو بھی موجود تھے۔الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ گوگل کا نیا گیگا واٹ پیمانے کا اے آئی ہب انڈیا اے آئی مشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے اس بات پر زور دیا کہ پروجیکٹ کا آغاز ترقی پسند پالیسی سازی اور حکمرانی کے فیصلہ سازی کی حرکیات کے درمیان ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan