جی 20 موسمیاتی مذاکرات جنوبی افریقہ میں شروع
کیپ ٹاون، 14 اکتوبر (ہ س)۔ جی20 ممالک کے گروپ کے ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کے حتمی تکنیکی اور وزارتی اجلاس پیر کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں شروع ہوئے۔میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کے جنگلات، ماہی گیری
Final G20 climate talks begin in South Africa


کیپ ٹاون، 14 اکتوبر (ہ س)۔ جی20 ممالک کے گروپ کے ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کے حتمی تکنیکی اور وزارتی اجلاس پیر کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں شروع ہوئے۔میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کے جنگلات، ماہی گیری اور ماحولیات کے وزیر ڈیون جارج نے کہا کہ اس ہفتے ہونے والی بات چیت ای سی ایس ڈبلیو جی وزارتی اعلامیہ کو اپنانے کی بنیاد تیار کرے گی، جسے”کیپ ٹاو¿ن اعلامیہ“ کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ اعلان افریقی سرزمین پر جی 20 کی پہلی ماحولیاتی کامیابی ہوگی۔ یہ عملی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرے گا، جس پر ٹھوس بنیادوں کے ساتھ عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔“

وزیر کے مطابق، اعلامیہ تین وعدوں کی توثیق کرے گا جس میں موجودہ بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنا، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مالیاتی اور تکنیکی مدد میں تعاون کو گہرا کرنا اور تمام ماحولیاتی شعبوں میں شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی میٹنگوںکے دوران، مندوبین ترجیحی شعبوں جیسے حیاتیاتی تنوع اور تحفظ، زمینی انحطاط، صحرائی، خشک سالی اور پانی کی صورت حال، کیمیکلز اور فضلہ کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ہوا کے معیار اور سمندروں اور ساحلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ ملاقاتیں بدھ تک جاری رہیں گی اور ان کے نتائج جمعرات سے جمعہ تک طے شدہ وزارتی اجلاس کو متاثر کریں گے۔ ان مذاکرات کے نتائج اگلے ماہ کے آخر میں جی 20 سربراہی اجلاس کو متاثر کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande