نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن منگل سے کرناٹک کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ کسانوں کے تربیتی مراکز اور زرعی پروسیسنگ کے لیے مشترکہ سہولیات کا افتتاح کریں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خزانہ پی ایم انٹرن شپ سکیم (پی ایم آئی ایس) کے تحت شامل ہونے والے نوجوانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، جو راجیہ سبھا میں کرناٹک کی نمائندگی کرتی ہیں، چیلاوادگی گاو¿ں میں چاولوں کے ایم ایس ایم ای یونٹ کا بھی دورہ کریں گی۔ اپنے دورہ کرناٹک کے دوران، سیتا رمن کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ، زرعی پروسیسنگ کے لیے کسانوں کے تربیتی مراکز اور مشترکہ سہولت مراکز (سی ایف سی) کا افتتاح کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan