آندھرا پردیش میں ڈرون سٹی کا وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے
آندھرا پردیش میں ڈرون سٹی کا وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گےحیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔ ملک میں پہلا ڈرون سٹی کرنول ضلع میں قائم کیا جائے گا۔ ضلع کے اورواکل علاقہ میں یہ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس ماہ کی 16 تاریخ کووزیراعظم اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اے پی میں ڈرون سٹی، وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے


آندھرا پردیش میں ڈرون سٹی کا وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گےحیدرآباد، 14 اکتوبر(ہ س)۔ ملک میں پہلا ڈرون سٹی کرنول ضلع میں قائم کیا جائے گا۔ ضلع کے اورواکل علاقہ میں یہ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس ماہ کی 16 تاریخ کووزیراعظم اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ڈرون ہب میں جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی،تحقیق وترقی کے مراکز، تربیتی ادارے اورانڈسٹریل یونٹس قائم ہوں گے، جس سے نہ صرف ڈرون کی تیاری میں اضافہ ہوگابلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی فروغ پائیں گے۔ایک وقت تھا جب ڈرونس کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی تھی لیکن وقت کے ساتھ حالات بدل گئے ہیں۔ آج تکنیکی ترقی کی رفتارکے ساتھ،ڈرون کا استعمال ہرشعبہ میں بڑھ رہاہے اوران کی خدمات محدود نہیں رہی۔ ڈرونس نہ صرف دفاعی شعبے بلکہ زرعی شعبہ میں بھی نمایاں کرداراداکررہے ہیں۔ قدرتی آفات کے دوران خوراک کی فراہمی، جنگی علاقوں میں کارروائیوں میں یہ اہم ثابت ہورہے ہیں۔ مستقبل میں ان کا کردارمزیدبڑھنے کی توقع کے پیش نظر،اے پی حکومت نے ان کی تیاری پرخاص توجہ دی ہے۔ ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande