علی گڑھ،14 اکتوبر (ہ س)۔
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کو انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز (آئی ای ای ای) میں سینئر ممبر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ آئی ای ای ای کا سینئر ممبر بننا ایک اہم پیشہ ورانہ سنگ میل ہے، جو ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ خدمات آئی ای ای ای کے دائرہ کار میں نمایاں ہوں۔ آئی ای ای ای کے چار لاکھ سے زائد اراکین میں سے 10 فیصد سے بھی کم افراد کو یہ ممتاز درجہ حاصل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر شعیب نے پروفیسر ایم سروش عمر کی نگرانی میں ”فشنگ حملوں کی شناخت اور ان کے تدارک کے لیے ایک نیا فریم ورک“ موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ