اے بی وی پی دفتر میں توڑ پھوڑ، مہاراشٹر نونرمان ودیارتھی سینا عہدیداروں پر مقدمہ
پونے،
14 اکتوبر(ہ س)۔ پونے کے
سداشیو پیٹھ علاقے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے دفتر میں پیش آئے واقعے نے
طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی بڑھا دی۔ پولیس کے مطابق، مہاراشٹر نونرمان ودیارتھی
سینا (منویس) کے تقریباً 20 سے 30 کارکنوں نے دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور
ایک کارکن پر حملہ کیا۔
اے بی وی پی کارکن سنجیوانی کسبے (عمر 20 سال) کی
جانب سے وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں دی گئی شکایت میں کہا گیا کہ منویس کے عہدیداروں
اور اراکین نے اچانک دفتر میں داخل ہو کر گالی گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی۔ شکایت
کے مطابق، اس دوران اے بی وی پی کارکن سارتھک ویلاپورے کو دھکے دیے گئے اور مارپیٹ
کی گئی، جبکہ دفتر کی دیواروں پر پمفلٹ چسپاں کر کے دفتر کو تالا لگا دیا گیا۔ بعد
ازاں، منویس کارکن موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس
نے فراڈ، تشدد اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ زون 1 کے
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریشی کیش راولے، وشرام باغ پولیس کے سینئر انسپکٹر وجے مالا
پوار اور اسسٹنٹ انسپکٹر راجیش اسگاؤںکر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
پولیس
سب انسپکٹر نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمین کی
شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے