شمالی ریلوے پر15-16 اکتوبر کو آدھی رات کو بکنگ خدمات متاثر رہیں گی
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ نئے پی آر ایس (پیسنجر ریزرویشن سسٹم) سسٹم کے انضمام کے کام کی وجہ سے 15 اور 16 اکتوبر کی آدھی رات کو ٹکٹ بکنگ کی خدمات عارضی طور پر کچھ گھنٹوں کے لئے متاثر رہیں گی۔ سینٹر فار ریلو
Booking services will be closed on Northern Railway at midnight on October 15-16


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ نئے پی آر ایس (پیسنجر ریزرویشن سسٹم) سسٹم کے انضمام کے کام کی وجہ سے 15 اور 16 اکتوبر کی آدھی رات کو ٹکٹ بکنگ کی خدمات عارضی طور پر کچھ گھنٹوں کے لئے متاثر رہیں گی۔

سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم (سی آر آئی ایس) نے اس سرگرمی کو 14-15 اکتوبر اور 15-16 اکتوبر کی درمیانی رات کے دوران طے کیا ہے۔ نئیپی آر ایس بکنگ کاونٹر خدمات اس مدت کے دوران دستیاب نہیں ہوں گی۔

ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے کے مطابق، پہلا شیڈول ڈاون ٹائم پیریڈ 15 اکتوبر کو 00:15 بجے سے 2:15 بجے (2 گھنٹے) تک ہوگا اور دوسرا پیریڈ 16 اکتوبر کو 00:15 بجے سے 1:00 بجے (45 منٹ) تک ہوگا۔

اس مدت کے دوران، نئے پی آر ایس کے ذریعے ٹکٹ کی بکنگ، منسوخی، یا کوئی اور لین دین ممکن نہیں ہوگا۔ ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران ٹکٹ بکنگ کا منصوبہ نہ بنائیں اور تکلیف سے بچنے کے لیے پہلے سے ٹکٹ بک کرائیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande