بہار اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی
بہار اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیپٹنہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پہلی فہرست میں 71 امیدواروں کے نام شا
بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی


بہار اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیپٹنہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پہلی فہرست میں 71 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈروں نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ایک اہم اتحادی کے طور پر بی جے پی اس بار جنتا دل (یونائیٹڈ) اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی۔ این ڈی اے کے سیٹوں کی تقسیم کے سمجھوتے کے تحت بی جے پی 101 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔بیتیا سے رینو دیوی، رکسول سے پرمود کمار سنہا، پپرا سے شیام بابو پرساد یادو، مدھوبن سے رانا رندھیر سنگھ، موتیہاری سے پرمود کمار، ڈھاکہ سے پون جیسوال، ریگا سے بیدیہ ناتھ پرساد، بتھاناہا سے انل کمار رام، پریہار سے گایتری دیوی، سیتامڑھی سے سنیل کمار پنٹو، بینی پٹی سے ونود نارائن جھا، کھجولی سے ارون شنکر پرساد، بسفی سے ہری بھوشن ٹھاکر بچول کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بی جے پی نے راج نگر سے سوجیت پاسوان، جھنجھارپور سے نتیش مشرا، چھتہ پور سے نیرج کمار ببلو، نرپت گنج سے دیونتی یادو، فاربس گنج سے ودیا ساگر کیسری، سکٹی سے وجے کمار منڈل، کشن گنج سے سویٹی سنگھ، بن منکھی سے کرشن کمار شرن، پورنیہ سے وجے کمار کھیمکا، کٹیہار سے تار کشور پرساد، پران پور سے نشا سنگھ، کوڑھا سے کویتا دیوی، سہرسہ سے آلوک رنجن جھا، گور۔ بورام سے سجیت کمار سنگھ اور دربھنگہ سے سنجے سراؤگی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اسی طرح کیوٹی سے مراری موہن جھا، جالے سے جیویش کمار مشرا، اورائی سے راما نشاد، کڑھنی سے کیدار پرساد گپتا، بیراج سے ارون کمار سنگھ، صاحب گنج سے راجو کمار سنگھ، بیکنڈ پور سے متھیلیش تیواری، سیوان سے منگل پانڈے، کرنجیت سنگھ، داروندا سے کرنجیت سنگھ، گویا کوٹھی سے دیویش کانت سنگھ، تیریا سے جنک سنگھ، امنور سے کرشن کمار منٹو، حاجی پور سے اودھیش سنگھ ، لال گنج سے سنجے کمار سنگھ، پاتے پور سے لکھیندر کمار روشن، محی الدین نگر سے راجیش کمار سنگھ، مچھوارہ سے سریندرمہتا، تیگھڑا سے رجنیش کمار اور بیگوسرائے سے کندن کمار کو بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande