تھانے
، 14 اکتوبر(ہ س)
بی جے پی
کے ایم ایل اے شیواجی پاٹل کو فحش چیٹس اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا
شخص تھانے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے سوشل میڈیا پر خود کو ایک
خاتون ظاہر کر کے ایم ایل اے سے پانچ سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس
نے بتایا کہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پاٹل، جو کولہاپور کے چاند گڑھ حلقے سے ایم
ایل اے ہیں، نے 9 اکتوبر کو تھانے کے چتلسر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت
کے مطابق، ایک ’نامعلوم خاتون‘ انہیں غیر اخلاقی ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکیاں دے
رہی تھی۔ تاہم، ابتدائی سائبر تفتیش سے پتہ چلا کہ مبینہ خاتون دراصل ایک 26 سالہ
مرد موہن جیوتیبا پوار ہے۔
پولیس
نے ملزم کے آئی پی ایڈریس، کال ڈیٹا اور بینک تفصیلات کی جانچ کے بعد اسے چاند گڑھ
سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پوچھ گچھ میں تسلیم کیا کہ وہ بی ایس سی تعلیم یافتہ ہے
اور گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار تھا۔ اس نے مالی تنگدستی کے باعث ایم ایل اے کو بلیک
میل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس
نے پوار کے موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق، بلیک میلنگ
کے اس واقعے نے آن لائن فراڈ کے نئے پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے، اور معاملے کی تفتیش
مزید گہرائی میں جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے