مہاراشٹر کابینہ نے بانس پالیسی 2025 کو منظوری دی، سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ کی توقع
مہاراشٹر کابینہ نے بانس پالیسی 2025 کو منظوری دی، سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ کی توقع ممبئی ، 14 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں بانس کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع منصوبہ بانس انڈسٹریل پالیسی 2025
BAMBOO POLICY TO BRING 5 LAKH JOBS


مہاراشٹر کابینہ نے بانس پالیسی 2025 کو منظوری دی، سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ کی توقع

ممبئی

، 14 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر

حکومت نے ریاست میں بانس کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع منصوبہ بانس انڈسٹریل

پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی سربراہی میں

کابینہ میٹنگ کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو

راغب کرنا اور آئندہ دہائی میں پانچ لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیر

اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ بانس کو ریاست کا ’’سبز سونا‘‘ قرار دیا جا سکتا ہے، جو نہ

صرف ماحولیاتی توازن کو بہتر بنائے گا بلکہ دیہی ترقی اور روزگار میں بھی اضافہ

کرے گا۔

پالیسی

کے مطابق، ریاست کے مختلف اضلاع میں پندرہ مخصوص بانس کلسٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ان مراکز میں کاشت، پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن پر خاص توجہ دی جائے گی

تاکہ کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو اقتصادی فائدہ پہنچ سکے۔ حکومت نے بتایا کہ یہ

کلسٹرز صنعتی اور زرعی شعبے کے درمیان ایک مضبوط رابطہ فراہم کریں گے۔

پالیسی

کا ایک نمایاں پہلو کاربن کریڈٹ اسکیم ہے، جس کے تحت بانس کی ایک ایکڑ زمین سے تقریباً

80 کریڈٹس حاصل کیے جا سکیں گے، جن کی مالیت 60 ہزار روپے تک ہوگی۔ بین الاقوامی

سطح پر فی کریڈٹ کی قیمت 22 یورو (تقریباً 1786 روپے) ہے، جو دیہی کسانوں کے لیے

نئی آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

حکومت

نے ایک دہائی پر محیط فریم ورک تیار کیا ہے جس کے تحت نجی سرمایہ کاری سے پراسیسنگ

یونٹس، سروس مراکز اور کسان کوآپریٹیوز قائم کیے جائیں گے۔ بانس کو ایک ایسی فصل

کے طور پر فروغ دیا جائے گا جو موسمی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے اور ایک

بار پودا لگانے کے بعد چالیس سال تک پائیدار آمدنی فراہم کرتی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande