شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں سالانہ کھیل مقابلوں کا آغاز
علی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں نئے تعلیمی سال کے سالانہ کھیل مقابلے شروع ہوئے۔ اسٹوڈنٹ اسپورٹس کمیٹی نے تقریب کا آغاز پروفیسر سلمیٰ احمد (چیئرپرسن) کی رہنمائی اور ڈاکٹر آصف علی سید اور ڈاکٹر لمے بن صابر کی معاونت سے کیا۔ اس موقع پر دیگر فیکلٹی اراکین اور طلبہ موجود تھے۔
رسہ کشی کے مقابلے میں فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایم بی اے، سالِ اوّل اور سال آخرکے طلبہ نے حصہ لیا اور ٹیم اسپرٹ، ہم آہنگی اور صحت مند مقابلے کا جذبہ دکھایا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ