اے پی ایکسائز سرکشا ایپ: نقلی شراب کی فروخت روکنے کے لئے سرکاری قدم
حیدرآباد, 14۔اکتوبر۔ (ہ س)۔اے پی کے حکام نے سوشل میڈیا پرپھیلنے والے فرضی اورگمراہ کن پروپگنڈہ کوتکنیکی طریقہ سے روکنے کے لئے ایک نیا اقدام کیاہے۔حکومت نے اے پی ایکسائزسرکشا نامی ایپ جاری کی ہے جس کے ذریعہ صارفین خوداس بات کی تصدیق کرسکیں گے کہ وہ
اے پی ایکسائز سرکشا ایپ: جعلی شراب کی فروخت روکنے کے لئے سرکاری قدم


حیدرآباد, 14۔اکتوبر۔ (ہ س)۔اے پی کے حکام نے سوشل میڈیا پرپھیلنے والے فرضی اورگمراہ کن پروپگنڈہ کوتکنیکی طریقہ سے روکنے کے لئے ایک نیا اقدام کیاہے۔حکومت نے اے پی ایکسائزسرکشا نامی ایپ جاری کی ہے جس کے ذریعہ صارفین خوداس بات کی تصدیق کرسکیں گے کہ وہ جوشراب خریدرہے ہیں وہ اصلی ہے یانقلی۔اسی ایپ کے فروغ کےلئے متعلقہ حکام نے تشہیری منصوبے بھی تیارکئے ہیں۔ سرکاری حکام نے ریاستِ آندھراپردیش میں نقلی شراب تیارکرنے والے گروہوں پرقابوپانے کے لئے یہ ایپ متعارف کرائی ہے۔وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈونے اس ایپ کا افتتاح کیا۔اس ایپ کے ذریعہ اب نقلی مشروبات کی فروخت کومؤثراندازمیں روکا جا سکےگا۔ صارفین کو شراب کی بوتل پرموجودبارکوڈ اسکین کرناہوگا۔اسکین کرنے کے فوراًبعدبوتل کا ہولو کوڈ، برانڈ نام،مقدار،بیچ آئی ڈی،بنانے والی کمپنی،تیارہونے کی تاریخ،ایم آرپی،کون سے ڈپوسے آئی ہے اورکس دکان میں فروخت جانی ہے۔ یہ تمام تفصیلات صارف کے موبائل پردکھائی دیں گی۔ جب یہ معلومات بوتل پرچھپی ہوئی مہرشدہ تفصیلات سے ملائی جائیں گی تومعلوم ہوجائےگاکہ یہ شراب یامشروب اصلی ہے یاجعلی۔یہ سسٹم آئندہ نقلی مشروبات کی فروخت روکنے میں مرکزی کردار اداکرےگا۔

ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande