موتیہاری میں ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا
موتیہاری میں ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیامشرقی چمپارن، 14 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں مشرقی چمپارن کے ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری میں قدرت کا ایک عجیب معجزہ دیکھنے کو ملا ہے۔ لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ موتیہاری کے وتسالیہ نرسنگ ہوم اور آئی
موتیہاری میں ایک خاتون نے ایک ساتھ دیا چار بچوں کو جنم


موتیہاری میں ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیامشرقی چمپارن، 14 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں مشرقی چمپارن کے ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری میں قدرت کا ایک عجیب معجزہ دیکھنے کو ملا ہے۔ لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ موتیہاری کے وتسالیہ نرسنگ ہوم اور آئی وی ایف سینٹر میں ایک خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ نومولود بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں، سب صحت مند ہیں۔ موتیہاری کے اسپتال روڈ واقع وتسالیہ نرسنگ ہوم اینڈ آئی وی ایف سنٹر میں ڈاکٹر سواستیک سنہا اور ڈاکٹر اننیا سنہا نے اپنی ماہر ٹیم کے ساتھ کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹر اننیا سنہا نے بتایا کہ چار بچوں کو جنم دینے والی رنجو دیوی، موتیہاری کے وسن پور ڈھاکہ کے رہنے والے پپو کمار چودھری کی بیوی ہے۔ ڈاکٹر اننیا نے وضاحت کی کہ میڈیکل سائنس میں ایسے کیسز انتہائی نایاب ہیں کیونکہ چار بچوں کی قدرتی پیدائش کمیاب ہے۔ فی الحال ماں اور بچہ قریبی طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی صحت نارمل ہے۔خاندان والوں نے بتایا کہ رنجو دیوی کی شادی تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے۔ چار بچوں کی پیدائش خاندان کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ اس انوکھے واقعے کی خبر ملتے ہی گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ قریبی علاقوں سے لوگ بھی اہل خانہ کو مبارکباد دینے اسپتال پہنچ گئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande