اب غزہ میں خانہ جنگی شروع، حماس اور قبائلی مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک
غزہ،13اکتوبر(ہ س)۔غزہ شہر کے محلے صبرہ میں حماس تنظیم کے مسلح عناصر اور بعض قبائلی عناصر کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔میدانی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ یہ جھڑپیں پانچ گھنٹے سے زیادہ جاری رہیں۔ حماس نے اس قبیلے پر اسرائیل سے تعاون، ا
اب غزہ میں خانہ جنگی شروع، حماس اور قبائلی مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک


غزہ،13اکتوبر(ہ س)۔غزہ شہر کے محلے صبرہ میں حماس تنظیم کے مسلح عناصر اور بعض قبائلی عناصر کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔میدانی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ یہ جھڑپیں پانچ گھنٹے سے زیادہ جاری رہیں۔ حماس نے اس قبیلے پر اسرائیل سے تعاون، انسانی امداد کی گاڑیوں پر قبضہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات عائد کیے ہیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب سے کئی افراد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق حماس ان خاندانوں پر حملے کر کے اپنی رِٹ اور ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو غزہ میں اس کی حکمرانی سے اختلاف رکھتے ہیں۔

پرانے شہر غزہ کے المعمدانی اسپتال نے اعلان کیا کہ صحافی اور میڈیا کارکن صالح الجعفراوی کی لاش اتوار کی شام اسپتال لائی گئی۔ وہ صبرہ محلے میں دغمش خاندان اور پولیس اہل کاروں کے درمیان جھڑپوں کی کوریج کے دوران گولیوں کا نشانہ بنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔فلسطینی رپورٹوں کے مطابق زخمیوں میں حماس کے رہنما باسم نعیم کے بیٹے نعیم نعیم بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande