ارریہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ ایس ایس بی 56ویں بٹالین کی بیرونی سرحدی چوکی اے سموے پھولکاہا کے ایس ایس بی جوانوں نے گذشتہ شب کوشیکاپور کے قریب نیپالی شراب کی 90 بوتلوں کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔
ایس ایس بی جوانوں نےشراب کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی موٹر سائیکل بھی ضبط کیا۔ یہ کارروائی ایس ایس بی کے اہلکاروں نے ہندوستان نیپال سرحد سے ایک کلومیٹر دور کوشیکاپور کے ہندوستانی علاقے میں کی تھی۔
اسمگلر اپنی موٹرسائیکل پر شراب کو نیپال سے بھارت لے جا رہا تھا۔ ایس ایس بی چوکی کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب ضبط کی۔
ایس ایس بی نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسمگلر کو ضبط شدہ شراب اور موٹر سائیکل سمیت محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan